18 اکتوبر 2010 - 20:30

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا کہ امریکہ کا بجٹ خسارہ ایک اعشاریہ چار ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے،اسے ایک ایک ڈالر بچانے کی ضرورت ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے فوجی کمانڈ کو مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا بجٹ خسارہ ایک اعشاریہ چار ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور ضرورت ہے کہ اس پر قابو پانے کے لیے دفاعی بجٹ میں کمی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جو بیک وقت دو جنگوں سے برسرپیکار ہے، اسے ایک ایک ڈالر بچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی وزارت میں محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹرز، ڈیفینس ایجنسیز اور انٹیلیجنس ایجنسیز سے متعلق اہلکاروں اور عہدیداروں کی تعداد میں کمی کر رہے ہیں اور سلسلہ وار پچاس فور اسٹارجنرلز، ایڈمرلز اور دیگر سویلین عہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ صدر اوباما نے رابرٹ گیٹس کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اصلاحات تحفظ فراہم کریں گی کہ ان کا ملک زیادہ محفوظ، مضبوط اور معاشی طور پر مستحکم ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110